تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
9 مئی 2014
وقت اشاعت: 14:51

عمران خان کا ایک اور یوٹرن ،سیاسی قائدین کی تنقید

جیو نیوز - اسلام آباد…تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کبھی کہتے ہیں جمہوریت کو ڈی ریل نہیں ہونے دیں گے اور کبھی کہتے ہیں جمہوریت ہے ہی نہیں تو ڈی ریل کیسے ہو۔ ایسے ہی بیانات پر ماہرین ان سے سوال کررہے ہیں کہ کیا یہ کھلا تضاد نہیں۔تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان ماضی قریب میں کئی ایک مواقع پر کہہ چکے ہیں کہ وہ جمہوریت کو ڈی ریل نہیں ہونے دیں گے ، نہ ہی وہ مارشل لا کی حمایت کریں گے ۔جمہوریت پرستی اور جمہوریت دوستی کے عمران خان کے دعووں کے باوجود مختلف جماعتوں کے سیاسی قائدین سمجھاتے رہے کہ ایسا کوئی قدم نہ اٹھائیں کہ جمہوریت خطرے میں پڑ جائے ۔اس کے باوجود عمران خان اپنے ایجنڈے پرمصر رہے تو بہت سے سیاسی رہنما یہ بھی کہنے پر مجبور ہوئے کہ آیا یہ ایجنڈا عمران کااپناہے بھی یا نہیں ۔پھر عمران خان نے ان نقادوں سے تنگ آکر لیا ایک اور یوٹرن اور صاف صاف کہہ دیا جب جمہوریت ہے ہی نہیں تو ڈی ریل کیسے ہوگی ۔ ان کے اس بیان کے بعد سیاسی رہنماوٴں کے خدشات کو پھر تقویت پہنچ رہی ہے کہ کہیں جمہوریت ڈی ریل نہ ہوجائے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.