تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
9 مئی 2014
وقت اشاعت: 19:24

جیتے تو ٹھیک، ہارے تو دھاندلی، یہ بات اچھی نہیں، وزیراعظم

جیو نیوز - بہاولپور…وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ احتجاج کرنے والے وزیراعظم ہاوٴس آکر بتائیں کہاں دھاندلی ہوئی ہے،کھیلیں گے نہ کھیلنے دیں گے والی بات ٹھیک نہیں۔انھوں نے کہا کہ انھیں امید ہے کہ حکومت کی میعاد مکمل ہونے سے پہلے لوڈشیڈنگ ختم کردیں گے۔ وزیراعظم نوازشریف بہاولپور میں شمسی پارک منصوبے کی تقریب سے خطاب کررہے تھے ،لوڈ شیڈنگ کے خاتمے اور نئے منصوبوں پر بات تو کی ہی ،لیکن ساتھ ساتھ ہلکے پھلکے انداز میں احتجاج کرنے والوں سے بھی مخاطب ہوگئے۔ وزیر اعظم نے سوال کیا کہ آخر یہ احتجاج کس چیز کے خلاف ہے۔وزیر اعظم نے کہا کہ دھاندلی کا شور مچانے والے یہ تو بتائیں کہ دھاندلی ہوئی کہاں ہے ،یہ درست نہیں کہ جہاں جیتے وہاں دھاندلی نہیں،جہاں ہارے وہاں دھاندلی کا الزام،ساتھ ہی انھوں نے احتجاج کرنے والوں کو وزیر اعظم ہاوٴس آنے کی بھی دعوت دے ڈالی۔وزیر اعظم نواز شریف نے کہا کہ وہ عوام کو لوڈ شیڈنگ سے متعلق کوئی ٹائم فریم نہیں دینا چاہتے تاہم انھوں نے امید ظاہر کی کہ ان کی حکومت کی مدت ختم ہونے سے پہلے ہی لوڈشیڈنگ ختم ہوجائے گی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.