تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
9 مئی 2014
وقت اشاعت: 23:43

پرویزالٰہی کے شریف برادران اور افتخار چوہدری پر دھاندلی کے الزامات

جیو نیوز - لاہور…چوہدری پرویز الٰہی نے نواز شریف شہباز شریف اور سابق چیف جسٹس پر دھاندلی کے الزامات لگادیے۔ مسلم لیگ ق نے پاکستان عوامی تحریک کے احتجاج میں ساتھ دینے کا فیصلہ کر لیا۔چوہدری پرویز الٰہی کا کہنا ہے کہ نواز شریف اور شہباز شریف نے ٹی وی چینلز پر اپنی کامیابی کا خود ہی اعلان کردیا۔ انہوں نے الزام لگایا کہ نواز شریف، شہباز شریف اور سابق چیف جسٹس دھاندلی میں ملوث ہیں۔ مسلم لیگ ق کے مرکزی رہنماء چوہدری پرویز الٰہی کاکہنا ہے کہ الیکشن 2013ء میں دھاندلی کے تمام ریکارڈ توڑ دئیے گئے، اس وقت کے چیف جسٹس نے الیکشن کا سارا عمل ہائی جیک کر لیا جبکہ نواز شریف نے پریزائیڈنگ اور ریٹرننگ افسروں کو تھیلے بھرنے کا پیغام دیا۔مسلم لیگ ہاوٴس لاہور میں میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے چوہدری پرویز الٰہی کاکہناتھا کہ 2013ء کے عام انتخابات ہائی جیک ہوئے، دھاندلی کے تمام شواہد بھی موجود ہیں۔ انہوں نے چیف جسٹس افتخارچوہدری کے ریٹرننگ افسران سے خطاب کو غیر آئینی قرار دیا۔ پرویز الٰہی کا کہنا تھا کہ افتخار چوہدری نے جوڈیشل پالیسی کی خلاف ورزی کی،الیکشن کمیشن کا کام بھی خود سنبھال لیا، نواز شریف اور شہباز شریف نے ٹی وی چینلز پر اپنی کامیابی کا خود ہی اعلان کردیا۔اس سے پہلے چوہدری شجاعت حسین کی زیر صدارت ق لیگ کا اجلاس ہوا جس میں ملک کی سیاسی صورتحال پر غور کیا گیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.