تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
10 مئی 2014
وقت اشاعت: 21:39

ملتان سینٹرل جیل کی ریکی کرتے ہوئے 5 دہشت گرد گرفتار

جیو نیوز - ملتان…ملتان میں سینٹرل جیل کی ریکی کرتے ہوئے پکڑے جانے والے دہشت گردوں کا 5 رکنی گروہ گرفتار کر لیا گیا۔ ملزمان کے قبضے سے 27ڈیٹونیٹرز، دو ہینڈ گرینیڈ، اسلحہ اور بھاری مقدار میں بارود بھی برآمد کیا گیا ہے۔آر پی او ملتان کیپٹن ریٹائرڈ محمد امین نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ گرفتاردہشت گردوں کا تعلق شمالی وزیرستان کے قاری عمران گروپ سے ہے جن کا مقصد حساس اداروں ، سینٹرل جیل کی عمارت اور اہم شخصیات کو نشانہ بنانا تھا، تفتیش جاری ہے مزیدانکشافات متوقع ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.