14 مئی 2014
وقت اشاعت: 0:34
کراچی: کم عمری کی شادی رکوادی گئی، دلہا،دلہن زیر حراست
جیو نیوز - کراچی…کراچی میں کلفٹن کے علاقے چاندنی چوک کے قریب شادی کی تقریب پر پولیس نے چھا پہ مار کر کم عمر دولہا اور دلہن کو حراست میں لے لیا۔ پولیس کے مطابق حراست میں لی گئی دلہن کا نا م عریبہ جس کی عمر 14 برس ہے، لیکن نکاح نامے میں دلہن کی عمر 18 برس لکھوائی گئی ہے جبکہ دولہا امتیاز کی عمر 19 برس ہے۔ دلہن کو وومن پولیس اسٹیشن منتقل کر دیا گیا جبکہ دولہا کو کلفٹن پولیس اسٹیشن میں رکھا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق دولہا اور دلہن کو کل عدالت میں پیش کیا جائے گا۔ قانون کے مطابق 18سال سے کم عمرلڑکی کی شادی نہیں ہوسکتی اور مسلم پرسنل ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیاجاسکتاہے۔