14 مئی 2014
وقت اشاعت: 19:40
وزیراعظم سے کارکنوں کے قتل ، الطاف حسین کے پاسپورٹ پر بات کی:حیدر عباس رضوی
جیو نیوز - کراچی…حیدر عباس رضوی کا کہنا ہے کہ وزیراعظم سے کارکنوں کے ماورائے عدالت قتل اور الطاف حسین کے پاسپورٹ پر بات کی ہے۔ ایم کیو ایم کے مطالبے پر کراچی آپریشن سے متعلق کمیٹی بنادی گئی ہے۔ انہوں نے یہ بات اجلاس کے بعد میڈیا سے گفت گو میں کہی۔ ایم کیو ایم کے رہنما حیدر عباس رضوی نے کہا ہے کہ وزیراعظم سے کارکنوں کے ماورائے عدالت قتل اور الطاف حسین کے پاسپورٹ پر بات کی ہے، ایم کیو ایم کے مطالبے پر کراچی آپریشن سے متعلق کمیٹی بنادی گئی ہے۔