14 مئی 2014
وقت اشاعت: 21:32
ڈیرہ اسماعیل خان میں 23 جوڑوں کی شادی کی اجتماعی تقریب
جیو نیوز - ڈیرہ اسماعیل خان…ڈیرہ اسماعیل خان میں 46لڑکے لڑکیوں کی شادی کی اجتماعی تقریب ہوئی۔ڈیرہ اسماعیل خان میں ایک فلاحی ادارے نے 23 مستحق جوڑوں کی شادی کی اجتماعی تقریب کا اہتمام کیا۔ تقریب میں عمائدینِ شہر اور عوام نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ خوشی کے اس موقع پر حسینی فاوٴنڈیشن کے انچارج کاکہناتھاکہ ایسی بہت سی مثالیں ہیں جن میں غریب و مستحق لڑکیاں صرف جہیز جیسی لعنت کے باعث شادی کے بندھن میں نہیں بندھ پاتیں۔ انہوں نے کہا کہ معاشرے سے اس فرسودہ روایت کو ختم کرنے کیلئے حسینی فاوٴنڈیشن اپنا کردار ادا کر رہی ہے اور آئندہ بھی کرتی رہے گی۔ اس موقع پر دولہو اور دلہنوں نے بھی انتہائی خوشی کا اظہار کیا۔ شادی کی اجماعتی تقریب میں شرکت کرنے والوں نے فلاحی ادارے کے اقدام کو سراہتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیا کہ سرکاری سطح پر اس قسم کے اقدامات اٹھائے جائیں تاکہ معاشرے سے اخلاقی برائیوں کا خاتمہ کیا جاسکے۔