14 مئی 2014
وقت اشاعت: 21:58
کراچی :مختلف علاقوں میں بونداباندی،24گھنٹوں میں مزید بارش کا امکان
جیو نیوز - کراچی…کراچی کے مختلف علاقوں میں بونداباندی ہوئی ہے۔ محکمہٴ موسمیات نے آئندہ 24گھنٹوں کے دوران کراچی اور حیدرآباد ڈویژن میں بارش کا امکان ظاہر کیا ہے۔ محکمہٴ موسمیات کے مطابق کراچی اور حیدرآباد ڈویژن میں چند مقامات پر تیز ہوائیں چلنے کا بھی امکان ہے۔جبکہ کوئٹہ، ژوب، قلات، سکھرڈویژن، اسلام آباد، راولپنڈی، بہاولپور، ملتان میں بھی بارش کا امکان ہے۔ محکمہٴ موسمیات کا کہنا ہے کہ رواں مہینے مزید بارشوں اور گرمی کی شدت میں کمی آسکتی ہے جبکہ بدھ سے جمعے تک پنجاب کے میدانی علاقوں میں بارش کا امکان نہیں، جمعرات اور جمعے کو بلوچستان کے اکثر علاقوں میں تیزہوائیں، آندھی اور بارش کا امکان ہے۔