14 مئی 2014
وقت اشاعت: 23:24
کامیاب عازمین حج کا فیصلہ ایک ہفتے میں کیے جانے کا امکان
جیو نیوز - اسلام آباد…رواں برس کیلئے کامیاب عازمین حج کا فیصلہ ایک ہفتے میں کیے جانے کا امکان ہے۔ ایک لاکھ 27ہزار افراد نے حج اخراجات کی مد میں 34ارب روپے سے زائد رقم بینکوں میں جمع کرائی ہے۔ وزارت مذہبی امور کے ذرائع نے جیونیوز کو بتایا ہے کہ ملک بھر سے جمع کرائی گئی ایک لاکھ 27ہزار حج درخواستوں کا ڈیٹا کمپیوٹر میں فیڈ کرنے کا کام آخری مرحلے میں داخل ہوگیا۔ ذرائع کا کہنا تھا کہ عازمین حج کی جانب سے 34ارب روپے سے زائد رقم بینکوں میں جمع کرائی گئی۔ ناکام درخواست گزاروں کو ایک ہفتے میں رقم کی واپسی شروع کردی جائے گی۔