15 مئی 2014
وقت اشاعت: 12:38
عابد شیر علی کی واپڈا کے ارب پتی ایگزیکٹو انجینئرز کو وارننگ
جیو نیوز - اسلام آباد…وزیرمملکت پانی و بجلی عابد شیر علی نے کہا ہے کہ کئی ایکسیئن ارب پتی بن گئے ہیں، جس کے اثاثے حیثیت سے زیادہ ہوئے اس کا کیس نیب کو بھجوایا جائے گا۔قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے وزیر مملکت برائے پانی و بجلی عابد شیر علی کا کہناتھا کہ واپڈا کے تمام ملازمین کے اثاثے ڈسکوز میں چسپاں کیے جائیں گے اور جس کے اثاثے حیثیت سے زیادہ ہوئے اس کا کیس نیب میں جائے گا، انہوں نے کہا کہ کالا باغ ڈیم بن جاتا تو آج بجلی کا مسئلہ نہ ہوتا،کالا باغ ڈیم متنازعہ ہے ، اسے اتفاق رائے تک نہیں بنائیں گے، ،انہوں نے کہا کہ جہاں بجلی چوری ہوئی، وہاں لحاظ نہیں ہو گا، چاہے ایم این اے کا معاملہ ہی کیوں نہ ہو۔