تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
15 مئی 2014
وقت اشاعت: 12:54

سپریم کورٹ:این اے 47 سے تحریک انصاف کے قیصر جمال کی رکنیت بحال

جیو نیوز - اسلام آباد…سپریم کورٹ نے این اے 47 سے تحریک انصاف کے قیصر جمال کی رکنیت بحال کر دی۔سپریم کورٹ میں جسٹس سرمد جلال عثمانی کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی قیصر جمال کی نااہلی کیس کی سماعت کی۔ عدالت نے الیکشن ٹربیونل کا فیصلہ کالعدم قرار دیتے ہویے این اے 47سے قیصر جمال کی رکنیت بحال کر دی ہے۔ عدالت نے فریقین کو نوٹس جاری کر دئے اور سماعت 2 ہفتے تک ملتوی کر دی ہے۔الیکشن ٹربیونل نے قیصر جمال کو نااہل قرار دیتے ہوئے دوبارہ الیکشن کرانے کا حکم دیا تھا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.