15 مئی 2014
وقت اشاعت: 19:43
جیو ٹی وی کے مارننگ شو ”اٹھو جاگو پاکستان “ کے معاملے کی انکوائری شروع
جیو نیوز - کراچی…جیو ٹی وی پر مارننگ شو ”اٹھو جاگو پاکستان “ کے معاملے کی انکوائری شروع کردی گئی، ڈاکٹر شائستہ لودھی نے کہا ہے کہ پروگرام میں نادانستہ غلطی ہوئی، اللہ تعالیٰ کے حضور معافی کے طلب گار ہیں، ناظرین سے شرمندہ ہیں ڈاکٹرشائستہ لودھی نے کہا کہ نشر ہونے والے پروگرام اٹھو جاگو پاکستان میں غیردانستہ طور پر ایک ایسی صورتحال پیش آئی، جس پر ہم شرمندہ ہیں، جس سے ناظرین کی دل آزاری ہوئی،ان کے جذبات مجروح ہوئے،جس کیلئے ادارہ،اللہ تعالیٰ کے حضور جو نادانستہ غلطی ہوگئی ہے ہم اس پر معافی کے طلب گار ہیں۔انہوں نے کہا کہ مستقبل میں آپ کی تجاویز کے ذریعے ہم اپنے آپ کوبہتر کرتے رہیں گے۔