تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
15 مئی 2014
وقت اشاعت: 19:52

مارننگ شو ”اٹھو جاگو پاکستان “میں متنازع مواد، پیمرا کا شوکازنوٹس

جیو نیوز - اسلا م آباد…جیو ٹی وی کے مارننگ شو ”اٹھو جاگو پاکستان “میں متنازع موادچلانے کیخلاف پیمرا نے شوکازنوٹس جا ری کر دیا ہے ،جس میں فوری وضاحت طلب کی گئی ہے۔تر جمان پیمرا کے مطابق جیوانٹرٹینمنٹ پرمتنازع موادچلانے پراسے شوکازنوٹس جاری کیا گیا ہے جبکہ اٹھوجاگوپاکستان میں متنازع موادچلانے پرفوری وضاحت بھی طلب کی گئی ہے ۔دوسری جانب پروگرام کی ہوسٹ ڈاکٹرشائستہ لودھی اورادارے نے کہا ہے کہ”اٹھوجاگوپاکستان “کے پروگرام میں نادانستہ غلطی ہوئی، جس سے ناظرین کی دل آزاری اورجذبات مجروح ہونے پرشرمندہ ہیں،نادانستہ غلطی پرہم اللہ تعالی کے حضورمعافی کے طلب گار ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.