تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
15 مئی 2014
وقت اشاعت: 20:46

عدالت پر ویزمشرف کو بیرون ملک جانے کی اجازت نہیں دیگی،اعتزاز

جیو نیوز - کوئٹہ…پیپلز پارٹی کے سینئر رہنماء بیرسٹر اعتزاز احسن کا کہنا ہے کہ پرویز مشرف پر سیریس چارجز ہیں ان پر آئین توڑنے کا آرٹیکل چھ اور نواب اکبر خان بگٹی کے قتل کا بھی مقدمہ ہے، یہ بہت سنگین مقدمات ہیں، میرا خیال ہے کہ عدالت انہیں بیرون ملک جانے کی اجازت نہیں دے گی۔کوئٹہ میں سینئر وکیل باز محمد کاکڑ سے ان کی والدہ کے انتقال پر اظہار تعزیت اور فاتحہ خوانی اور علی احمد کرد سے ملاقات کے بعد جیو نیوز سے بات چیت میں اعتزاز احسن کا کہنا تھا کہ وہ بلوچستان کے عوام کے دکھ میں شریک ہیں، صوبے میں بہت سے لوگ اغواء ہوئے یا انہیں غائب کردیاگیا،اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ ان کا خیال ہے کہ پرویز مشرف کو عدالت بیرون ملک جانے کی اجازت نہیں دے گی، اگر دی گئی تو وہ بھاگ جائیں گے اور اگر ایک بار وہ ملک سے چلے گئے تو دوبارہ واپس نہیں آئیں گے، بہرحال انہیں پرویز مشرف کا ای سی ایل سے نام ختم کرنا دشوار لگتا ہے، ان کے دور کے وزیراعظم شوکت عزیز بھی ملک واپس نہیں آئے،اعتزاز احسن کا یہ بھی کہنا تھا کہ وفاقی حکومت خاصی ناکام جارہی ہے، موجودہ حکومت نے 52ارب ڈالر کے قرضے لے لئے ہیں، جبکہ امن مذاکرات کے حوالے سے بھی ان کی سمجھ نہیں آتی، طالبان بدستور حملے کئے جارہے ہیں اور یہ مذاکرات، مذاکرات کی بات کئے جارہے ہیں،نواز شریف کی حکومت میں فیصلہ کن صلاحیت اور قوت نہیں ہے،بجلی کے بحران کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ بجلی کے مسئلہ پر میاں شہباز شریف نے کہا تھاکہ اگر چھ ماہ میں لوڈشیڈنگ ختم نہ کردی تو میرا نام تبدیل کردینا، اب ہم سوچ رہے ہیں کہ ان کا نام کیاتجویز کیاجائے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.