16 مئی 2014
وقت اشاعت: 8:44
کراچی کے علاقے لیاری سے 2 افراد کی لاشیں برآمد
جیو نیوز - کراچی…کراچی میں پرتشدد واقعات کا سلسلہ جاری ہے،کراچی کے علاقے لیاری سے 2 افراد کی لاشیں ملی ہیں۔پولیس کے مطابق لیاری کے علاقے میں کھڈا مارکیٹ سے 2 افراد کی خون میں لت پت لاشیں ملی ہیں ،جنھیں ضابطے کی کارروائی کے لئے سول اسپتال منتقل کیا گیا ،پولیس کا کہنا ہے کہ قتل کے واقعات سے متعلق معلومات کی جارہی ہے۔