16 مئی 2014
وقت اشاعت: 11:9
بنوں میں ریلوے روڈ پر دھماکا،3 افراد زخمی
جیو نیوز - بنوں…بنوں میں ریلوے روڈ پر بارودی مواد کے دھماکے میں3 افراد زخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق بارودی مواد ریلوے روڈ پرایک موٹرسائیکل میں نصب کیا گیا تھا جو زور دار دھماکے سے پھٹ گیا، دھماکے سے 3 افراد زخمی ہوئے، زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹراسپتال منتقل کردیا گیا۔پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر تحقیقات شروع کردیں۔