تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
16 مئی 2014
وقت اشاعت: 11:58

رحیم یارخان: گھریلو تنازعپر مبینہ طور پر جلنے والی خاتون اسپتال میں دم توڑ گئی

جیو نیوز - رحیم یارخان…رحیم یارخان میں گھریلو تنازعہ پر مبینہ طور پر سسرالیوں کے ہاتھوں جلنے والی خاتون اسپتال میں دم توڑ گئی ہے۔گزشتہ روز خاتون کو اس کے سسرالیوں نے پیٹرول جھڑک کر جلا دیا تھا۔اسلامیہ کالونی کی رہائشی بینش کو گزشتہ روز جھگڑے کے بعدنندوں اس کے شوہر اوردیور نے لڑائی کے بعد مبینہ طور پر پٹرول چھڑک کرجلا دیا تھا،خاتون کو شدید زخمی حالت میں شیخ زید اسپتال منتقل کیاگیا۔ڈاکٹرز کا کہنا تھا کہ خاتون کا جسم 72فیصد جل چکا ہے۔خاتون آج اسپتال میں دم توڑ گئی ہے۔خاتون نے گزشتہ روز زخمی حالت میں اپنے سسرال والوں پرجلانے کا الزام عائد کیا تھا۔اس کے شوہر اکبر کا کہنا تھا کہ گھرمیں جاری لڑائیوں پر بینش نے خود کو آگ لگالی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.