16 مئی 2014
وقت اشاعت: 18:57
کراچی:الطاف حسین کوشناختی کارڈنہ دینے کیخلاف نادرا آفس کے سامنے احتجاج
جیو نیوز - کراچی…الطاف حسین کوشناختی کارڈجاری نہ کرنے کے خلاف نادرا آفس کارساز کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے متحدہ قومی موومنٹ کے رہنما ڈاکٹرصغیراحمد کا کہنا تھا کہ الطاف حسین نے 4اپریل کو تقاضے پورے کرکے شناختی کارڈ کی درخواست دی، الطاف حسین محب وطن شہری ہیں جنہیں شناختی کارڈ اور پاسپورٹ جاری نہ کرنا وزارت داخلہ کی دشمنی ہے۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے متحدہ قومی موومنٹ کے رہنما حیدرعباس رضوی نے کہا کہ دنیا بھر میں الطاف حسین کے کروڑوں چاہنے والے ہیں، الطاف حسین نے پوری دنیا میں ہماری پہچان کرائی۔