16 مئی 2014
وقت اشاعت: 20:27
شمالی وزیرستان میں گذشتہ 8 روز سے جاری کرفیو ختم
جیو نیوز - میران شاہ…شمالی وزیرستان میں گذشتہ 8 روز سے جاری کرفیوختم ہوگیا، ایف اے، ایف ایس سی کے امتحانات دوبارہ ہوں گے جن کا نیا شیڈول جاری کردیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق شمالی وزیرستان میں گذشتہ 8روز سے جاری کرفیو ختم کر دیا گیا ہے۔ کرفیو کی وجہ سے ایف اے، ایف ایس سی کے امتحانات دوبارہ منعقد ہوں گے۔ پولیٹیکل انتظامیہ کے مطابق شمالی وزیرستان میں گذشتہ 8روز سے نافذ کرفیو کامیاب جرگے کے بعد اٹھا لیا گیا ہے جس کے بعد بنوں میران شاہ روڈ سمیت تمام اہم شاہراہیں آمدروفت کیلئے کھول د ی گئی ہیں۔ ادھر کنٹرولر امتحانات بنو ں بورڈ ظہور اللہ کے مطابق وہ طلبہ و طالبات جو کرفیو کے باعث ایف اے ،ایف ایس سی کے پیپرز نہیں دے سکے ان کیلئے خصوصی طور پر دوبارہ امتحانات کا انعقاد کیا جائے گا۔ 7روز قبل غلام خان میں سیکورٹی فورسز پر بم دھماکے کے بعد شمالی وزیرستان میں کرفیو نافذ کر دیا گیا تھا۔