16 مئی 2014
وقت اشاعت: 20:37
لاہور:حافظ محمدسعید کی سراج الحق سے منصورہ میں ملاقات
جیو نیوز - لاہور…جماعت الدعوة کے امیر حافظ محمدسعید نے امیر جماعت اسلامی سراج الحق سے منصورہ میں ملاقات کی۔ اس موقع پر دونوں رہنماوٴں نے ملکی سیاسی صورتحال پر گفتگو کی۔جماعت اسلامی کے مزکز منصورہ میں ہونے والی اس ملاقات میں لیاقت بلوچ ، مولانا امیر حمزہ، حافظ محمد ادریس، شیخ محمد یعقوب اور حافظ ساجد انور بھی موجود تھے۔ دونوں رہنماوٴں کے درمیان مسئلہ کشمیر، بھارت کے حالیہ انتخابات میں جیتنے والے نریندر مودی کے پاکستان مخالف بیانات سمیت خطے کی سیاسی صورتحال پر تبادلہٴ خیال کیا گیا۔ دونوں رہنماوٴں کا کہنا تھا کہ بھارت مسلمانوں پر مظالم بند کرے اور کشمیری مسلمانوں کو حق خودارادیت دیا جائے۔