تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
16 مئی 2014
وقت اشاعت: 20:57

متحدہ کے قائد کو کراچی آنے سے روکا جا رہا ہے، خالد مقبول صدیقی

جیو نیوز - کراچی… ایم کیو ایم کی رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینرڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کا کہنا ہے کہ حیلے بہانے کر کے متحدہ کے قائد کو کراچی آنے سے روکا جا رہا ہے، دنیا کی کوئی طاقت الطاف حسین سے پاکستانی شہریت نہیں چھین سکتی۔ ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین کو قومی شناختی کارڈ اور پاسپورٹ جاری نہ کرنے کے خلاف کراچی میں نادرا آفس کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا ۔مظاہرے سے خطاب میں ایم کیو ایم کے رہنماڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کا کہنا تھا کہ الطاف حسین کو جلدشناختی کارڈ اور پاسپورٹ جاری کیا جائے ورنہ احتجاج کا دائرہ وسیع کردیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ حیلے بہانے کر کے متحدہ کے قائد کو کراچی آنے سے روکا جارہاہے۔اس موقع پر ایم کیوایم کے رہنما حیدر عباس رضوی نے کہا کہ الطاف حسین کو شناختی کارڈ اور پاسپورٹ نہ ملنا کسی سازش کا پیش خیمہ معلوم ہوتا ہے ،ان کا کہنا تھا کہ چوہدری نثار اپنا وعدہ یاد رکھیں اور ایم کیوایم کے قائد کو جلد پاسپورٹ اور شناختی کارڈ جاری کروائیں۔احتجاجی مظاہرے سے ایم کیوایم کے دیگر رہنماوں نے بھی خطاب کیا۔مقررین کا کہنا تھا کہ کروڑوں افراد کے قائد کو ان کے قانونی حق سے محروم رکھا جارہا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.