17 مئی 2014
وقت اشاعت: 5:28
فی الحال کارکنان سے خطاب کی کسی تاریخ کاتعین نہیں کیا؛ الطاف حسین
جیو نیوز - لندن… متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے کہا ہے کہ فی الحال کارکنان سے خطاب کی کسی تاریخ کاتعین نہیں کیاگیا، کارکنان و ذمہ داران نائن زیرو پر جمع نہ ہوں، رابطہ کمیٹی کے ذر یعے کارکنان کوخطاب کی تاریخ سے آگاہ کردیاجائیگا۔الطاف حسین نے کہا کہ مجھے کارکنان کے جذبات کابخوبی احساس ہے۔