17 مئی 2014
وقت اشاعت: 11:8
کراچی :مضر صحت کھانا کھانے والے 60 افراد اسپتال میں زیر علاج
جیو نیوز - کراچی…کراچی کے علاقے کورنگی میں شادی کی تقریب میں مضر صحت کھانا کھانے سے 50 سے زائد افراد کی حالت غیر ہوگئی۔تمام افراد کی حالت خطرے سے باہر ہے۔اسپتال انتظامیہ کے مطابق کورنگی میں کوسٹ گارڈ کے قریب شادی کی تقریب میں کھاناکھانے سے مرد ،خواتین اور بچوں سمیت پچاس سے زائد افراد کی حالت خراب ہوگئی جنہیں قریبی اسپتال اوربعد میں جناح اسپتال منتقل کیا گیا،متعد د متاثرہ افراد کو طبی امداد کے بعد اسپتال سے فارغ کر دیا گیا۔ متا ثرہ افراد کا کہنا ہے کہ انہوں نے رات شادی کی تقریب میں کھانا کھایا تھا جس کے بعد ان کی حالت غیر ہو ئی۔ پولیس معاملے کی تحقیقات کر رہی ہے۔