تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
17 مئی 2014
وقت اشاعت: 11:28

تھر :غذائی قلت کے باعث2 روز میں 7بچے جاں بحق

جیو نیوز - مٹھی…تھر کے صحرا میں غذائی قلت کا عفریت ایک مرتبہ پھر معصوم بچوں کی جانیں لینے لگا۔2روز میں جاں بحق ہونے والے بچوں کی تعداد 7ہوگئی۔ دو بچوں کو تشویشناک حالت میں سول اسپتال کراچی منتقل کیاگیا ہے۔اسپتال ذرائع کاکہنا ہے کہ سول اسپتال مٹھی میں زیر علاج بچوں میں سے مزید ایک بچے نے آج دم توڑ دیا جس کے بعد بچوں میں غذائی قلت اور مختلف امراض سے ہلاکتوں کی تعداد 7ہوگئی ہے۔اسپتال میں اب بھی 43بچے زیر علا ج ہیں۔تشویش ناک حالت کے باعث 2بچوں کو کراچی کے سول اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔علاقے کے لوگوں کا کہنا ہے کہ مٹھی کے سول اسپتال میں ڈاکٹروں اور سہولتوں کی کمی کی وجہ سے مریضوں کو شدید پریشانی کاسامنا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.