تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
17 مئی 2014
وقت اشاعت: 11:58

سابق وائس چانسلربلوچستان یونیورسٹی پروفیسر بہادر خان کے انتقال پر سوگ

جیو نیوز - کوئٹہ…بلوچستان یونیورسٹی کوئٹہ میں سابق وائس چانسلر کے انتقال پر تدر یسی عمل معطل ہے جبکہ تعزیتی ریفرنس کا انعقاد بھی کیا جائے گا۔ جامعہ کے ترجمان کے مطابق بلوچستان یونیورسٹی کوئٹہ کے سابق وائس چانسلر پروفیسر بہادر خان رودینی کے انتقال پر یونیورسٹی میں آج یو م سوگ منایا جا رہا ہے۔ درس و تد ر یس کا سلسلہ معطل ہے جبکہ انتطا میہ کی جانب سے انکی خدمات کے احترام میں تعزیتی ریفر نس بھی منعقد کیا جائے گا۔ پروفیسر بہا در خان طویل علالت کے بعد گذ شتہ شام انتقال کرگئے تھے، وہ 1997سے2000تک بلوچستان یونیورسٹی کے وا ئس چانسلر رہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.