تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
17 مئی 2014
وقت اشاعت: 19:58

کراچی:وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ کی زیرصدارت سندھ کابینہ کااجلاس

جیو نیوز - کراچی…وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ کی زیرصدارت سندھ کابینہ کا اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں پیپلزپارٹی اورمتحدہ قومی موومنٹ کے وزراء نے شرکت کی جس میں سندھ کابینہ میں امن وامان سے متعلق کیے گئے فیصلوں پرعمل درآمدکاجائزہ لیاگیا، دہشت گردوں سے نمٹنے کے لیے علیحدہ انسدادِ دہشت گردی ڈپارٹمنٹ قائم کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔اجلاس میں حیدرآباداورلاڑکانہ کی جیلیں حساس قرار دے کر ان میں حفاظتی اقدامات کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا جبکہ کراچی کے 28تھانے بھی حساس قراردے کر ان کی سیکیورٹی سخت کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ سندھ کابینہ نے وزیراعظم نواز شریف کی زیرصدارت امن وامان سے متعلق اجلاس میں کیے گئے فیصلوں کی توثیق کی گئی، پولیس میں کالی بھیڑوں کو سزائیں دینے کے لیے قانون سازی کرنے کا فیصلہ کیا گیا جبکہ غیرقانونی تارکین وطن کی رجسٹریشن اور واپس بھیجنے کیلئے نارا کی کارکردگی پر عدم اطمینان کا اظہار کیا گیا، اس حوالے سے وفاق سے سفارش کی گئی کہ نارا کو نادرا میں ضم کر کے غیرقانونی تارکینِ وطن کی رجسٹریشن کی جائے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.