تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
17 مئی 2014
وقت اشاعت: 20:18

بالائی علاقوں میں بارشوں کے بعد دریاوٴں میں پانی کے بہاوٴ میں اضافہ

جیو نیوز - سکھر…بالائی علاقوں میں بارشوں کے بعد دریاوٴں میں پانی کے بہاوٴ میں اضافہ ہوا ہے، گڈو، سکھر اور کوٹری بیراج میں پانی کی سطح میں اضافے کے بعد نہروں میں پانی چھوڑا جارہا ہے۔پہاڑی اور بالائی علاقوں میں بارش اور گرمی کی شدت سے گلیشئر پگھلنے کے باعث دریاوٴں میں پانی کے بہاوٴ میں اضافہ ہورہا ہے۔ محکمہ آب پاشی کنٹرول روم کے اعداد و شمار کے مطابق دریائے سندھ میں گڈو بیراج پر پانی کی بالائی سطح پر 86 ہزار کیوسک ہے۔ یہاں سے سکھر بیراج کے لئے 82 ہزار کیوسک پانی چھوڑا جارہا ہے۔سکھر بیراج پر پانی کی سطح 72 ہزار کیوسک سے زیادہ ہے ۔ سکھر بیراج سے کوٹری بیراج کے لَئے 37 ہزار 700 کیوسک پانی چھوڑا جارہا ہے۔ رائس کینال مرمتی کام کے باعث بندہے تاہم سکھر بیراج سے نکلنے والی 6 نہروں میں 34 ہزار کیوسک پانی چھوڑا جارہا ہے۔ نہروں میں پانی چھوڑے جانے سے چاول ، گنے اور کپاس سمیت دیگر فصلوں کو فائدہ ہوگا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.