تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
17 مئی 2014
وقت اشاعت: 20:38

جب دیگر چینلز نے یہ حرکتیں کیں تو ہم اس وقت کیوں نہیں جاگے،کیپٹن (ر)عبدالجبار

جیو نیوز - لاہور…کیبل آپریٹر ایسوسی ایشن پاکستان کے صدر کیپٹن (ر)عبدالجبار نے کہا ہے کہ جب دیگر چینلز نے یہ حرکتیں کیں تو ہم اس وقت کیوں نہیں جاگے،کئی چینلز پراس سے پہلے بھی یہ ہی قوالی ،ڈانس اور حرکتیں نظر آئیں،لیکن افسوس اس وقت ہم سب نیند کی گولیاں کھا کر سوئے ہوئے تھے۔کیبل آپریٹر ایسوسی ایشن پاکستان کے صدر ،کیپٹن (ر)عبدالجبار نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مزید کہا کہ کچھ لوگ جلتی پر تیل چھڑکنے کی کوشش کر رہے ہیں، دوسرے چینلز کو بھی وارننگ دیتا ہوں کہ آپ خوش نہ ہوں، جیو بہت بڑا چینل ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.