تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
17 مئی 2014
وقت اشاعت: 20:58

نادانستہ غلطی پر ہم اللہ کے حضور معافی کے طلب گار ہیں، ڈاکٹر شائستہ

جیو نیوز - کراچی…اٹھوجاگو پاکستان کی اینکر ڈاکٹر شائستہ لودھی نے پروگرام میں نادانستہ غلطی پر اللہ کے حضور معافی طلب کی ہے، جب کہ ڈاکٹر عامر لیاقت حسین نے کہا ہے کہ پروگرام میں نادانستگی میں جو غلطی ہوئی ہے وہ اس پر احد کی پہاڑی پر اللہ تعالیٰ سے معافی کے طلب گار ہیں۔ ساتھ ہی انوں نے دیگر ٹی وی چینلز سے کہا کہ نادانستگی میں ایسی غلطیاں ہو جاتی ہیں، اس معاملے کو اچھالنا مناسب نہیں۔ دوسری جانب جیو ٹی وی نیٹ ورک نے اعلان کیا ہے کہ مارننگ شو ”اٹھو جاگو پاکستان “ کی پوری ٹیم معطل کر کے معاملے کی انکوائری شروع کردی گئی ہے، اس بات کی بھی تحقیقات جاری ہے کہ کہیں کوئی سازشی عنصر تو شامل نہیں۔ اپنے ایک بیان میں ڈاکٹر شائستہ واحدی نے کہا کہ غلطی نادانستہ طور پر ہوئی جس پر وہ شرمندہ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس نادانستہ غلطی سے جن ناظرین کی دل آزاری ہوئی اس پر وہ ان ناظرین سے اور اللہ تعالیٰ سے معافی کے طلب گار ہیں۔ جیو ٹی وی نیٹ ورک کے نائب صدر اور معروف مذہبی اسکالر ڈاکٹر عامر لیاقت حسین نے کہا کہ عقیدت مندانہ کلام عقیدت کی محفلوں میں ہی پڑھا جانا چاہیے، پروگرام اٹھو جاگو پاکستان میں نادانستگی میں جو غلطی ہوئی اس پر وہ احد کی پہاڑی پر کھڑے ہو کر اللہ سے معافی کے طلب گار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دیگر ٹی وی چینلز سے بھی بڑی بڑی غلطیاں ہوئی ہیں، اس معاملے کو اچھالنا مناسب نہیں۔ ادھر جیو ٹی وی نیٹ ورک کے مطابق پروگرام اٹھو جاگو پاکستان کے معاملے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.