17 مئی 2014
وقت اشاعت: 21:38
جیو کے معاملے پر فتوے جاری کرنے کے بجائے تحقیقات ہونی چاہیے، مولانا فضل الرحمان
جیو نیوز - اسلام آباد…جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ جیو کے معاملے پر فتوے جاری کرنے کے بجائے معاملے کی تحقیقات ہونی چاہئیں، غلطیاں ہوجاتی ہیں، اصلاح بھی ہونی چاہیے۔مولانا فضل الرحمان کا مزید کہنا ہے کہ عمران خان کسی کے کردار پر انگلی نہ اٹھائیں، اگر عمران خان کا کردار زیر بحث آیا تو کوئی حیا دار شخص سن نہیں پائے گا، ایک سال خاموشی کے بعد کیا ایجنڈا ہے جو معاملہ اٹھایا جارہا ہے۔