تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
17 مئی 2014
وقت اشاعت: 21:48

عمران نے غلط الزام لگائے، جیو نے مغربی سرحد پر جنگ نہیں امن کی مہم چلائی، نجم سیٹھی

جیو نیوز - لاہور…نجم سیٹھی نے کہا ہے کہ عمران خان نے پھر غلط الزامات لگائے، جیو نے مغربی سرحد پر جنگ نہیں امن کی مہم چلائی،عمران خان نے آج ایک بار پھر یہ الزام دہرایا کہ انھیں طالبان خان جیو نے بنایا۔ آج نجم سیٹھی نے پروگرام آپس کی بات میں اس بات کی وضاحت کی کہ عمران خان کو تو کافی عرصے سے طالبان خان کہا جا رہا ہے، اس میں جیو کا کوئی ہاتھ نہیں۔ نجم سیٹھی نے عمران خان کے اس الزام کی بھی تردید کی کہ جیو نیوز ملک کی مغربی سرحد پر امن کا مخالف ہے۔ انصار عباسی کا کہنا ہے کہ عمران خان چاہیں تو تحریک انصاف کے جسٹس وجیہہ الدین پر مشتمل کمیشن بنا دیا جائے، ہمیں وہ بھی قبول ہے۔ عمر چیمہ کہتے ہیں کہ عمران خان کی پالیسی یہ ہے کہ چڑھائی کردو، دوسروں کی بات نہ سنو۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.