17 مئی 2014
وقت اشاعت: 21:58
الزامات کی تحقیقات پر دودھ کا دودھ پانی کا پانی ہوجائے گا، سینئر تجزیہ کار
جیو نیوز - کراچی…سینئر تجزیہ کارکامران خان اور انصار عباسی کہتے ہیں کہ جیو اور جنگ گروپ پر لگائے گئے الزامات پر سپریم کورٹ کے کمیشن سمیت کسی بھی آزاد فورم پرتحقیقات کرالی جائیں،دودھ کا دودھ پانی کا پانی ہوجائے گا۔کامران خان کا کہنا تھا کہ عمران خان کی جانب سے جو الزام لگائے جا رہے ہیں ان کو ثابت کرنے کیلئے وہ خود ہی طریقہ کار طے کرلیں، کوئی فورم ڈھونڈ لیں، چاہے وہ سپریم کورٹ ہو یا کوئی اور آزاد فورم ہو ہم تیار ہیں۔