17 مئی 2014
وقت اشاعت: 23:28
ایک ادارے نے غلطی برملا تسلیم کرلی ہے تو اس میں عظمت ہے، سراج الحق
جیو نیوز - پشاور…امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے کہا ہے کہ اگر ایک ادارے نے غلطی کی ہے اوراس کوبرملا تسلیم بھی کیا ہے تویہ کوئی معیوب بات نہیں بلکہ اس میں عظمت ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم نوازشریف کا فرض ہے کہ ملک میں بننے والی صورتحال پرتما شائی بننے کی بجائے کردارادا کرکے معاملات کو کنٹرول کریں۔ قبل ازیں امیرجماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ اس معاملے پرپاکستان کے جید علما اپنی ذمے داری کومحسوس کرکے رائے دے چکے ہیں اوران کا کہنا ہے کہ جب معافی مانگ لی گئی ہے تواس پرطعنہ زنی سے گریزکرنا چاہیئے کیونکہ یہ عمل اسلام کی روح کے خلاف ہے۔