تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
18 مئی 2014
وقت اشاعت: 0:18

انتخابات میں دھاندلی خیبر پختون خوا میں ہوئی، حافظ حسین احمد

جیو نیوز - سکھر…جمعیت علمائے اسلام (ف) کے مرکزی رہنما حافظ حسین احمد نے کہا ہے کہ وہ عمران خان کی الیکشن میں دھاندلی کی بات سے متفق ہیں لیکن دھاندلی خیبرپختونخوا میں ہوئی ہے۔سکھر میں پریس کانفرنس سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ خاص تیکنیک کے ذریعے تحریک انصاف کو خیبرپختونخوا میں لایا گیا ہے،عمران خان چار حلقوں میں دھاندلی کی بات کرتے ہیں اور طاہر القادری پورا سسٹم ختم کرنا چاہتے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کا ایک پاوٴں پارلیمانی کشتی میں اور دوسرا پاوٴں طاہر القادری کی کشتی میں ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.