تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
18 مئی 2014
وقت اشاعت: 1:58

بجلی کا بحران بے قابو، 12 سے 14 گھنٹے لوڈ شیڈنگ جاری

جیو نیوز - کراچی… حکومتی دعوے کے برعکس ملک بھر میں بجلی کے بحران پر قابو نہیں پایا جاسکا ہے اور مختلف شہروں میں 12سے14گھنٹے بجلی کی بندش معمول بن گئی ہے، بجلی کی لوڈ شیڈنگ میں کمی کے تمام تر سرکاری دعووٴں کے باجود اب بھی شہری علاقوں میں 12 سے 14 گھنٹے اور 14دیہی علاقوں میں سے 16گھنٹے بجلی غائب رہتی ہے۔ حیدر آباد اور قریبی علاقوں میں 12سے 14گھنٹے بجلی کی بندش سے گھریلو صارفین کے ساتھ تاجروں کو بھی مشکلات کا سامنا ہے، پنجاب بھرمیں لوڈشیڈنگ کے دورانیے میں کوئی کمی نہیں کی گئی ہے۔ اوچ میں گذشتہ روز طوفان سے کئی پول گرنے کے باعث معطل ہونے والی بجلی اب تک بحال نہیں کی جاسکی ہے۔ بلوچستان کے بیشترعلاقوں میں صرف 7سے 8گھنٹے ہی بجلی دستیاب ہونے سے پینے کے پانی کا بحران پیدا ہوگیا ہے۔ خیبر پختونخوا میں بھی 10سے 12گھنٹے لوڈشیڈنگ معمول ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.