تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
18 مئی 2014
وقت اشاعت: 2:8

کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف علاقوں میں تیز بارش

جیو نیوز - کوئٹہ…کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف علاقوں میں موسلادھار بارش نے ہر طرف جل تھل کردیا،نشیبی علاقوں اور اہم سڑکوں پر پانی کھڑا ہو گیا ،جس سے لوگوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔وادی کوئٹہ میں صبح سے مطلع جزوی طور پر ابرآلود تھا،پھر اچانک گھنگھور گھٹا چھاگئی،پہلے ہلکی اور بعد میں گرج چمک کے ساتھ تیز بارش شروع ہوگئی جو وقفے وقفے سے سہ پہر تک جاری رہی ۔موسلا دھار بارش سے موسم خوش گوار ہو گیااور ہر شے دھل کر نکھر گئی۔بارش سے جناح روڈ، پرنس روڈ، میکانگی روڈ، کاسی روڈ، پٹیل روڈ، شاہراہ اقبال، مسجد روڈ، عبدالستار روڈ، ڈبل روڈ، زرغون روڈ، گوردت سنگھ روڈ، شاوکشاہ روڈ اور ان سے ملحقہ سڑکیں زیر آب آگئیں۔ پانی کھڑا ہونے اور ٹریفک جام سے شہریوں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔ کوئٹہ کے علاوہ پشین، مستونگ، لورالائی،ژوب، چمن، قلعہ عبداللہ، بارکھان، خاران،موسی خیل، قلات، ہرنائی، بولان، زیارت اور مسلم باغ سمیت بلوچستان کے دیگر علاقوں میں بھی تیز بارش ہوئی جس سے فصلوں اور باغات کو بھی نقصان پہنچا ۔آئندہ چوبیس گھنٹوں کیدوران ان علاقوں میں تیز ہواوں اور گرج چمک کے ساتھ مزید باش کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.