تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
18 مئی 2014
وقت اشاعت: 5:9

جمہوریت کیخلاف بننے والے کسی اتحاد کا حصہ نہیں بنیں گے؛ خورشید شاہ

جیو نیوز - سکھر…قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ نے کہا ہے کہ کسی حکومتی کرسی کے پیچھے جمہوریت کو قربان نہیں کرسکتے اور اگر جمہوری عمل کے خاتمے کے لیے کوئی اتحاد بن رہا ہے تو پیپلز پارٹی اس کا حصہ نہیں ہو گی، یہ بات انہوں نے سکھر ایئرپورٹ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ حکومت کے غیر سنجیدہ رویے کی وجہ سے آج کوئی سیاست دان دھرنے دے رہا ہے، کوئی جلوس نکال رہاہے تو کوئی چار سیٹوں کی بات کررہا ہے، سیاست دانوں کو اس وقت سنجیدگی کا مظاہرہ کرنا چاہئے۔ ان کا کہنا تھا کہ بلاجواز دھرنے اور ملکی نظام بدلنے کے نام پر جو کچھ ہو رہا ہے وہ غلط ہے، اگر کسی بھی وجہ سے ملک میں جمہوریت کو کسی قسم کا کوئی خطرہ ہوا تو یقینا پیپلز پارٹی ملک میں جمہوری عمل کو بچانے کے لیے سب سے آگے ہو گی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.