18 مئی 2014
وقت اشاعت: 7:19
کراچی: ٹریفک کے 2مختلف حادثات میں 3افراد ہلاک، 21 زخمی
جیو نیوز - کراچی…ٹریفک کے 2مختلف حادثات میں 3افراد جاں بحق اور 21زخمی ہوگئے۔ ذرائع کے مطابق سپرہائی وے پر کاٹھور پل کے قریب 2 گاڑیاں آپس میں ٹکراگئیں جس کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے 3 افراد ہلاک جبکہ 1شخص زخمی ہوگیا۔ دوسری جانب کراچی سے پکنک منانے کیلئے کلری جھیل جانے والی بس سامنے سے آنے والی بس سے جا ٹکرائی جس کے نتیجے میں 20 افراد زخمی ہوگئے، زخمیوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔ پولیس کے مطابق زخمیوں کو گھارو اسپتال منتقل کردیاگیا ہے۔ زخمیوں میں سے کئی کی حالت نازک بتائی جاتی ہے۔