18 مئی 2014
وقت اشاعت: 8:39
پشاورمیں لنڈے سڑک کے علاقے میں گھرکے باہر دھماکہ
جیو نیوز - پشاور…پشاورمیں لنڈے سڑک کے علاقے میں گھرکے باہر دھماکہ ہوا۔دھماکے سے قریبی عمارت کو نقصان پہنچا۔پولیس کے مطابق دھماکہ لنڈے سڑک کے علاقے میں طارق نامی شخص کے گھر کے باہر کیا گیا۔دھماکہ سے گھر کے دروازے اور دیوار وں کو جزوی نقصان پہنچا۔پولیس کے مطابق دھماکہ میں 600 گرام بارودی مواد استعمال کیا گیا جو کہ ٹائم ڈیوائس کے ساتھ منسلک کیا گیا تھا۔تاہم دھماکہ میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔