18 مئی 2014
وقت اشاعت: 9:19
راجن پور:گھرمیں جنریٹرکادھواں بھرنے سے 4 افراد جاں بحق
جیو نیوز - راجن پور …راجن پور میں گھرمیں جنریٹرکادھواں بھرنیسے4افرادجاں بحق ہوگئے۔ علاقے جام پور میں گزشتہ رات بارش کے بعد ایک گھر میں بجلی جانے کی وجہ سے گھر والوں نے جرنیٹر چلا رکھا تھا۔جرنیٹر سے گھر میں دھواں بھر گیا جس کے نتیجے میں 3 بچوں سمیت چار افراد جاں بحق ہوگئے۔جاں بحق ہونے والوں میں ایک دلہن بھی شامل ہے جبکہ دولہا تشویشناک حال میں ہے جس کو ڈیرہ غازی خان اسپتال میں منتقل کردیا گیا ہے۔