تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
18 مئی 2014
وقت اشاعت: 11:9

مانسہرہ: طالبہ سے زیادتی کے ملزمان آج عدالت میں پیش ہونگے

جیو نیوز - مانسہرہ…ضلع مانسہرہ میں بارہویں جماعت کی طالبہ کے ساتھ اجتماعی زیادتی کے ملزمان کو آج عدالت میں پیش کیاجائیگا۔خیبرپختونخواہ کی حکومت کی عدم دلچسپی کے بعد عوامی اشتعال میں مسلسل اضافہ کی وجہ سے سیکورٹی غیر معمولی سخت کردی گئی ہے۔بالا کوٹ روڈ پرمنگل کے روز بارہویں جماعت کی طالبہ کو ساتھی طالبہ انعم سلیم جھانسہ دیکر اوباش نوجوانوں کے ساتھ لے گئی تھی۔ جنہوں نے چلتی گاڑی میں طالبہ کو زیادتی کا نشانہ بنایا۔متاثرہ لڑکی کی رپورٹ پر پولیس نے تینوں ملزمان قاری نصیر، فیضان اورحسین جان کو گرفتار کرلیا۔ان ملزمان نے جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں اپنے جرم کا اعتراف بھی کرلیا ہے ۔مجسٹریٹ کی عدالت نے ملزمان کو 4روزہ ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا ہے۔ریمانڈ ختم ہونے کے بعد آج ملزمان کو جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت پھر سے پیش کیاجائیگا۔خیبرپختونخواہ حکومت کی جانب سے معاملے پر سردمہری کی وجہ سے عوام میں سخت اشتعال ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.