18 مئی 2014
وقت اشاعت: 13:19
آج بھی ملک بھر میں بجلی کا شارٹ فال2100میگاوٹ پربرقرار
جیو نیوز - اسلام آباد…وزارتِ پانی و بجلی نے تسلیم کیاہے کہ بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں میں 4سے 6گھنٹوں کی لوڈشیڈنگ کاسلسلہ جاری ہے۔ملک میں آج بھی بجلی کا شارٹ فال2ہزار100میگاوٹ پربرقرار ہے۔دوسری جانب اوچ سبی ٹرانسمیشن لائن کے2ٹاورز دھماکا خیز مواد سے اڑا ئے جانے کے باعث سسٹم کو385میگاواٹ بجلی کی کمی کا سامنا ہے۔ ترجمان این ٹی ڈی سی کے مطابق ملک میں بجلی کی پیداوار11ہزار200میگاواٹ اورطلب 13ہزار300میگاواٹ ہے،ہائیڈل کے ذریعے4ہزار260میگاواٹ بجلی پیدا ہو رہی ہے،تھرمل کا بجلی کی پیداوار میں حصہ1ہزار480میگاواٹ اورآئی پی پیز کا5ہزار460میگاواٹ ہے،این ٹی ڈی سی ترجمان نے تسلیم کیاہے کہ بجلی کی تقسیم کارکمپنیوں ڈسکوز میں 4سے6گھنٹوں کی لوڈشیڈنگ کے شیڈول پرعملدرآمدکیاجارہا ہے۔دوسری جانب بتایاگیاہے کہ شرپسندوں نے گزشتہ رات220کیوی اوچ سبی ٹرانسمیشن لائن کے2ٹاورز دھماکا خیز مواد سے اڑا دیئے،جس کے باعث 385میگا واٹ اوچ پاور پلانٹ سے بجلی کی سپلائی معطل ہے۔