18 مئی 2014
وقت اشاعت: 13:29
پشاور : چمکنی کے قریب تیز رفتار مسافر گاڑی الٹنے سے چارافراد زخمی
جیو نیوز - پشاور…پشاور میں جی ٹی روڈ پر چمکنی کے قریب تیز رفتار مسافر گاڑی الٹنے سے چارافراد زخمی ہوگئے۔ریسکیو1122 کے مطابق چمکنی سے شہر آنے والی تیزرفتار مسافر گاڑی جی ٹی روڈ پر الٹ گئی۔ جس کے نتیجے میں چارافراد زخمی ہوئے۔ زخمیوں کو لیڈی ریڈنگ اسپتال منتقل کردیاگیا۔ اسپتال انتظامیہ کے مطابق زخمیو ں کی حالت خطرے سے باہر ہے۔