18 مئی 2014
وقت اشاعت: 15:29
پنجاب حکومت کا5ارب روپے کے رمضان پیکیج کا اعلان
جیو نیوز - لاہور…پنجاب حکومت نے5ارب روپے کے رمضان پیکیج کا اعلان کر دیا۔ وزیر اعلیٰ محمد شہباز شریف کاکہناہے کہ عوام کو رمضان بازاروں کے علاوہ اوپن مارکیٹ میں بھی آٹاسستے داموں فراہم کیا جا ئے گا،جبکہ2ہزار دستر خوان بھی لگائے جائیں گے۔ وزیراعلیٰ پنجاب کے زیر صدارت رمضان پیکیج کے حوالے سے اجلاس ہوا، جس میں فیصلہ کیا گیا کہ صوبے میں360 رمضان بازاراور334 فیئر پرائس شاپس قائم کی جائیں گی، جہاں دس اشیائے ضروریہ تھوک ریٹ پر دستیاب ہوں گی۔ محمد شہباز شریف نے کہا کہ رمضان بازاروں میں آٹے کے تھیلے کا رنگ سبز اور اوپن مارکیٹ میں خاکی ہو گا۔ انہوں نے ہدایت کی کہ صوبے میں سحری اور افطاری کے اوقات میں 2ہزار دستر خوان بھی لگائے جائیں۔