تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
18 مئی 2014
وقت اشاعت: 16:9

کراچی:سولجر بازار میں بینک لاکر توڑکر لوٹ مار کرنیوالے تین ملزمان گرفتار

جیو نیوز - کراچی …کراچی کے علاقے سولجر بازار میں بینک لاکر توڑکر لوٹ مار کرنے والے تین ملزمان گرفتار کرلیے گئے۔ پولیس کے مطابق ملزمان میں محمد علی، شکیل احمد اور کاشف محمود شامل ہیں۔ ملزمان پانچ اور چھ اپریل کی درمیانی شب ملزمان لاکرز توڑ کر لاکھوں روپے مالیت کے زیورات، نقدی، پرائز بونڈ اور دیگر اشیاء لوٹ کر فرار ہوگئے تھے۔ پولیس کے مطابق ملزمان کے قبضے سے لوٹے ہوئے پرائزبونڈ، نقد رقم اور طلائی زیورات کا کچھ حصہ برآمد کیا گیا ہے، دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لئے کارروائی جاری ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.