تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
18 مئی 2014
وقت اشاعت: 21:59

سلیمان لاشاری قتل:واقع میں استعمال اسلحے کی فرانزک رپورٹ مل گئی

جیو نیوز - کراچی…کراچی کے علاقے ڈیفنس میں گزشتہ دنوں قتل ہونے والے سلیمان لاشاری قتل کیس میں فائرنگ کے لیے استعمال ہونے والے اسلحے کی فرانزک رپورٹ مل گئی ہے ۔اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان نے3 ہتھیاروں سے26 گولیاں چلائیں، جبکہ مدعی اورانکے سیکیورٹی گارڈ نے 10 گولیاں چلائیں،پولیس نے مزید بتایا کہ ملزم سلمان ابڑو نے سپاہی کی ایس ایم جی سے12 گولیاں فائرکیں،جبکہ مرنے وا لے پولیس اہلکارظہیر کی رائفل سے7گولیاں فائر کی گئیں۔پولیس نے اس قتل کیس کے حوالے سے مزید بتایا کہ گرفتارپولیس اہلکارمقبول کی ایس ایم جی سے7 گولیاں فائر ہوئیں،مقتول اور ملزم سلمان ابڑو میں کوئی دوستی یاشناسائی نہیں تھی، اس سلسلے میں موبائل فون ریکارڈسے تصدیق کی گئی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.