18 مئی 2014
وقت اشاعت: 22:49
عمران خان اور طاہر القادری انتشار پھیلا رہے ہیں،شرجیل میمن
جیو نیوز - کراچی…سندھ کے وزیراطلاعات و بلدیات شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ نواز شریف کی حکومت کو مدت پوری کرنے دی جائے،عمران خان اور طاہر القادری انتشار پھیلا رہے ہیں، میڈیا سے بات چیت میں صوبائی وزیر نے مزید کہا کہ تمام جماعتوں کودہشتگردی کے خلاف متحد ہونا ہوگا، انھوں نے کہا کہ مسلم لیگ(ن) کی حکومت کنفیوز ہے،عمران خان اور طاہر القادری احتجاج کی سیاست کے بجائے اگلے الیکشن کا انتظار کریں،دہشتگردی اور کالعدم تنظیمیں ملک کیلیے کینسر بن چکی ہیں، شرجیل میمن نے کہا کہ عمران خان غلط راستے پر چل پڑے ہیں۔