تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
19 مئی 2014
وقت اشاعت: 18:49

انسانی حقوق کمیشن کا جیو کے خلاف منفی مہم پر تشویش کا اظہار

جیو نیوز - اسلام آباد…انسانی حقوق کمیشن نے جیو کے خلاف بدنیتی پر مبنی منفی مہم چلانے پر تشویش کا اظہار کیا ہے اور کہا ہے کہ جیو کے خلاف منفی مہم پر مزید خاموش نہیں رہ سکتے، خوف کا جو ماحول پیدا کیا جارہا ہے وہ جیو کے ملازمین کے لیے انتہائی خطرناک ہے۔ایک بیان میں انسانی حقوق کمیشن کا کہنا ہے کہ جیو کے خلاف منفی مہم پر مزید خاموش نہیں رہ سکتے، جیو پر الزامات خطرناک رجحان ہے اور نفرت انگیز مہم میڈیاکی آزادی کو خطرے میں ڈال رہی ہے،بعض میڈیا چینلز آگ پر تیل چھڑکنے کا کام کررہے ہیں، انہیں سمجھ نہیں ہے کہ یہی آگ خود انہیں بھی اپنی لپیٹ میں لے سکتی ہے، حیرت ہے کہ کیبل آپریٹرز پیمرا کی ہدایات کے باوجود جیو پر غیرقانونی پابندیاں عائد کی ہیں،میڈیا کی آزادی اور صحافیوں کے تحفظ کے لیے میڈیا کو یکجہتی کا مظاہرہ کرنا چاہیے، خوف کا جو ماحول پیدا کیا جارہا ہے وہ جیو کے ملازمین کے لیے انتہائی خطرناک ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.