تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
20 مئی 2014
وقت اشاعت: 0:50

پشاور:ڈیوٹی پر مامورٹریفک سارجنٹ فائرنگ سے جاں بحق

جیو نیوز - پشاور…پشاورکے علاقے رامداس چوک میں ڈیوٹی پر مامورٹریفک سارجنٹ کو موٹر سائیکل سوار افراد نے فائرنگ کرکے قتل کردیا۔ پولیس کے مطابق ٹریفک آفیسر مسلم خان رامداس چوک میں ڈیوٹی پر موجود تھا کہ اچانک دو موٹرسائیکل سوارمسلح افراد نے اس پر فائرنگ کردی۔جس سے وہ شدید زخمی ہوگیا۔ اسے فوری طورپر لیڈی ریڈنگ اسپتال پہنچایا گیا تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگیا۔ پولیس نے نامعلوم موٹرسائیکل سواروں کے خلاف مقدمہ درج کرکے ان کی تلاش شروع کردی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.