تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
20 مئی 2014
وقت اشاعت: 19:9

پنجاب اسمبلی میں قرارداد پیش کرنے کی اجازت نہ ملنے پر اپوزیشن کا احتجاج

جیو نیوز - لاہور…پنجاب اسمبلی میں قرارداد پیش کرنے کی اجازت نہ ملنے پر اپوزیشن نے احتجاج کیا۔ وزیر قانون رانا ثناء اللہ نے کہا کہ تحریک انصاف نے حامد میر کے حق میں قرارداد واپس لینے کیلیے ڈرامہ رچایا ہے۔ پنجاب اسمبلی کے باہر اپوزیشن ارکان حکومت کے خلاف احتجاج کررہے ہیں ، انہیں شکایت ہے کہ اسپیکر نے قومی مفاد کی قرارداد پیش کرنے کی اجازت نہ دی۔اپوزیشن لیڈر محمود الرشید نے بتایا کہ وہ الیکشن کمیشن کی تنظیم نو اور بائیو میٹرک سسٹم کے نفاذ کی قرارداد پیش کرنا چاہتے تھا تاہم یہ ایجنڈے میں شامل نہیں تھی۔وزیر قانون پنجاب نے اپوزیشن کے احتجاج کی وجہ کچھ اور بتائی۔رانا ثنااللہ نے کہا کہ آوٴٹ آف ٹرن قرارداد لانے کے پیچھے مقصد پہلے سے جمع کرائی گئی قرارداد پر بچنا تھا جو حامد میر کو خراج تحسین پیش کرنے سے متعلق تھی۔ گزشتہ روز مسلم لیگ ق بھی حکومتی رویے پر سیخ پا تھی جسے فوج کی حمایت میں قرارداد لانے کا موقع دیے بغیر خود حکومت نے یہ قرارداد منظور کرالی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.